ہائیکورٹ کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال

ہائیکورٹ کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)رجسٹرارہائیکورٹ طارق افتخاراحمد کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں عدالت عالیہ کی سیکورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ سید وجاہت حسین ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو مظفر الطاف ، اے آئی جی لاجسٹک ہمایوں بشیر تارڑ ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے انجیئنر دانش احمد ، ایکسین بلڈنگ محمد خالد شاد ، انجینئر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ آصف اقبال ، ایس ایس پی سیکورٹی اطہراسماعیل ، چیف سیکورٹی آفیسر ایس پی مفخر عدیل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں عدالت عالیہ کی سیکورٹی کو مزید فول بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں رجسٹرارہائیکورٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہائیکورٹ کی سیکورٹی کو اپ گریڈ کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

علاقائی -