ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے روسٹرترتیب

ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے روسٹرترتیب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے روسٹرترتیب دے دیاگیا، پرنسپل سیٹ پر19اکتوبر سے 15ڈویژن،12 سپیشل اور39سنگل بنچزتاحکم ثانی مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس مسٹر جسٹس منظوراحمدملک کی منظوری کے بعدایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل سیدشبیرحسین شاہ نے روسٹرجاری کیا۔روسٹرکے مطابق 19اکتوبرسے ڈویژن بنچ نمبرایک میں جسٹس اعجازالاحسن اورشاہدمبین پرمشتمل دورکنی بنچ انٹراکورٹ اورکمرشل اپیلزکی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبردومیں جسٹس شاہدحمیدڈاراورجسٹس ارشدمحمودتبسم،ڈویژن بنچ نمبرتین میں جسٹس سردار محمدشمیم خاں اورجسٹس محمد فرخ عرفان خان فوجداری کیسزکی سماعت کریں گے۔ڈویژن بنچ نمبرچارمیں جسٹس سیدمظاہرعلی اکبرنقوی اورجسٹس حافظ شاہد ندیم کاہلوں نارکوٹیکس اپیلوں کی سماعت کریں گے،ڈویژن بنچ نمبرپانچ میں جسٹس مظہراقبال سدھواورجسٹس علی باقرنجفی،ڈویژن بنچ نمبرچھ جسٹس محمودمقبول باجوہ اورجسٹس ارم سجاد گل پرمشتمل ڈویژن بنچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبرسات میں جسٹس عبدالسمیع خان اورجسٹس جیمزجوزف انسداد دہشت گردی کیسز کی سماعت کریں گے،ڈویژن بنچ نمبر8میں جسٹس عائشہ ایملک اورجسٹس فیصل زمان خان،ڈویڑن بنچ نمبر 9میں جسٹس شاہدوحید اورجسٹس علی اکبرقریشی پرمشتمل ڈویژن مقدمات کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبر10 میں جسٹس عاطرمحموداورجسٹس چودھری محمداقبال،ڈویژن بنچ نمبر11میں جسٹس عالیہ نیلم اورجسٹس سردارمحمدسرفرازڈوگر،ڈویژن بنچ نمبر 12میں جسٹس عابدعزیزشیخ اورجسٹس شاہدکریم سماعت کریں گے ۔ ڈویژن بنچ نمبر13جسٹس محمدطارق عباسی اورجسٹس سرداراحمد نعیم،ڈویژن بنچ نمبر14میں جسٹس شمس محمود مرزا اورجسٹس مسعودعابد نقوی جبکہ ڈویژن بنچ نمبر15میں جسٹس شاہدجمیل خان اورجسٹس ساجدمحمودسیٹھی پرمشتمل ہے۔ کیسزکی سماعت کے لئے 12 سپیشل اورچیف جسٹس منظوراحمد ملک سمیت 39سنگل بنچزبھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی