وکلاء کو بارایٹ لاء کورسز کے بارے آگاہی کے لئے لیکچر کا اہتمام

وکلاء کو بارایٹ لاء کورسز کے بارے آگاہی کے لئے لیکچر کا اہتمام

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کو بارایٹ لاء کے کورسز کے بارے میںآگاہی دینے کے لئے لیکچر کا اہتمام کیا گیا، لیکچر میں سیکرٹری ہائیکورٹ بار بیرسٹراحمد قیوم، سابق سیکرٹری ملک ارشد اعوان، سعد رسول ایڈووکیٹ، چودھری شعیب سلیم، شاہد دلوت ، آمنہ اجمل اور دیگر وکلاء نے شرکت کی، سیکرٹری ہائیکورٹ بار بیرسٹر احمد قیوم نے لیکچر میں شرکت کرنے والے نوجوان وکلاء کو بیرون ملک بارایٹ لاء کے کورسز کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے ۔دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء کے خلاف مقدمات میں وکلاء کی پیشی کے موضوع پر بھی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمومی طور پر وکلاء کے خلاف مقدمات میں وکلاء کو پیش نہیں ہونا چاہیے لیکن اگر وکیل ناانصافی کر رہا ہوتو پھر معاشرے کے بچاؤ کے لئے اس کے خلاف پیش ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -