میرٹ کے نفاذ پرکوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، رفیق رجوانہ

میرٹ کے نفاذ پرکوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، رفیق رجوانہ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے گورنر ہاؤس لاہور میں پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ،ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات میںیونیورسٹی کے تعلیمی معیار ، انتظامی و مالی معاملات اور بعض فنی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیمی ادارے قوم کے مستقبل کی صورت گری کا فریضہ انجام دیتے ہیں اور یہ اسی صورت میں بطریق احسن ہو سکتا ہے اگر معیاری تعلیم اور میرٹ کا بول بالا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میری اور میری حکومت کی پالیسی اس حوالے سے روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ میرٹ کے نفاذ پرکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ میں اس سا ل خطیر اضافہ کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء اس سے مستفید ہو سکیں ۔اس موقع پر بہاولپور یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرطاہر امین نے ادارے کے معاملات بہتر کرنے اور اس کی کارکردگی میں اضافے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے گورنر پنجاب کوتفصیل سے آگاہ کیا ۔

مزید :

علاقائی -