عاشورہ کے روز دہشت گردی کیلئے استعمال ہونیوالی گاڑی پکڑی گئی

عاشورہ کے روز دہشت گردی کیلئے استعمال ہونیوالی گاڑی پکڑی گئی

لا ہور (کرا ئم سیل )لاہور میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عاشورہ محرم پر تخریبی کاروائی میں استعمال ہونے والی گاڑی برمد کر لی۔تفصیلا ت کے مطا بق حساس اداروں کی جانب سے تین روز قبل وزارت داخلہ کو اطلاع دی گئی تھی کہ لاہور میں کربلا گامے شاہ کے قریب نویں اور دسویں محرم کو دہشت گردی کی بڑی کاروائی کا خدشہ ہے جس میں ایک پرائیویٹ کار استعمال کی جائے گی۔ مراسلے میں گاڑی کا رجسٹریشن نمبر بھی بتایا گیا تھا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مذکورہ گاڑی فیکٹری ایریا سے برآمد کر کے اس کے مالک ساجد بلوچ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ساجد بلوچ کا تعلق ساہیوال سے ہے جسے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول