مریم نوازمشعل اوبامہ کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم کے ہمراہ دورہ امریکہ پرجائیں گی

مریم نوازمشعل اوبامہ کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم کے ہمراہ دورہ امریکہ ...

  

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر اوبامہ کی اہلیہ مشعل اوبامہ کی خصوصی دعوت پر مریم نواز امریکہ کے دورے پر جائیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف امریکہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف آج بروز اتوار کو لندن جائیں گے۔ وہاں وہ دو روز تک قیام کریں گے۔ شیڈول کے مطابق 22 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس میں صدر اوبامہ سے ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر اوبامہ کی اہلیہ مشعل اوبامہ نے خصوصی طور پر نواز شریف کو امریکی دورے کے موقع پر مریم نواز کو بھی دعوت دے دی ہے۔ رپورٹ کا کہنا ہے کہ مریم نواز مشعل اوبامہ سے ون ٹو ون ملاقات بھی کریں گی۔

مزید :

صفحہ اول -