ائیر چیف سہیل امان سے اسحاق ڈارکی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

ائیر چیف سہیل امان سے اسحاق ڈارکی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن اور ضرب عضب کے دوران پاک فصائیہ کی کامیابیاں قابل قدر ہیں کہ پاکستان حکومت اور عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھری ہیں ہم مل کر دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرین گے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چیف آف ایئر سٹاف سہیل امان سے ملاقات کے دوران کیا گزشتہ روز چیف آف ائیر سٹاف سہیل امان کی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پاکستان فضائیہ اور اس سے متلقہ متعدد دیگر معاملات زیر بحث رہے اس موقع پر ویزر خزانہ نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فصائیہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان حکومت اور عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھری ہیں ہم مل کر دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرین گے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر مزید کہا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران بے گھر افراد کی بحالی کیلئے پوری توجہ مبذول کئے ہوئے ہیں ہم ہر صورت میں ان لوگون کو معمول کی زندگی فراہم کرنے کیلئے ہر ذریعہ استعمال کریں گے

مزید :

صفحہ اول -