بے نظیر بھٹو قتل کیس ،مارک سیگل نے پرویز مشرف کو ذمہ دار قرار دیدیا

بے نظیر بھٹو قتل کیس ،مارک سیگل نے پرویز مشرف کو ذمہ دار قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی /نیویارک(آئی این پی ) مارک سیگل نے بے نظیر قتل کیس کا ذمہ دار سابق صدر پرویز مشرف کو قرار دیدیا،بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گواہ مارک سیگل کے بیان کی نقول فریقین کو جاری کر دی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مارک سیگل نے پرویز مشرف کو بے نظیر کے قتل کا ذمہ دار کو قرار دیتے ہوئے کہا بے نظیر نے دبئی سے پرویز مشرف کو جان کے خطرے کے بارے میں خط لکھا۔ بیان کے مطابق گلف خفیہ ایجنسی نے کال ٹریس کی جس میں بے نظیر کے قتل کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔پرویز مشرف نے وعدہ کیا کہ بے نظیر کی سکیورٹی کے لیے موبائل جیمرز دیئے جائیں گے۔ سانحہ ہوا تو پتہ چلا کہ مشرف کی جانب سے دیئے گئے موبائل جیمرز ناکارہ ہیں۔ مارک سیگل نے بتایا کہ 25 ستمبر2007 کو میرے سامنے بے نظیر بھٹو کو پرویز مشرف کی دھمکی آمیز کال آئی جس پر بے نظیربھٹو شدید پریشان ہوئیں۔

مزید :

صفحہ اول -