ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم کے اعزاز میں الوداعی تقریب

  

لاہور(کر ائم سیل) ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور رانا ایاز سلیم کے لاہور سے ڈی پی او اٹک ٹرانسفر ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی الوداعی تقریب میں سی سی پی اولاہور کیپٹن امین وینس ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور چوہدری سلطان ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ،چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ ،ایس ایس پی سی آئی اے عمر ورک، تمام ڈویژنل ایس پیز ، ایس پی سکیورٹی ، ایس پی ہیڈکوارٹرز اورایس پی مجاہدسمیت متعدد افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور کیپٹن امین وینس نے کہا کہ ایس ایس پی رانا ایاز سلیم ایک انتہائی محنتی اور قابل پولیس افسر ہیں انہوں نے اپنی لاہور تعیناتی کے دوران جرائم کی روک تھام کے لئے بھرپورکردار ادا کیا ۔ انہوں نے اپنی انویسٹی گیشن تعیناتی کے دوران بہت سی تفتیشی اصلاحات کیں ۔ پولیس افسران کے لئے ان کا کردار اور شخصیت مشعل راہ ہے ۔سی سی پی او نے رانا ایاز سلیم کو یاد گاری شیلڈ پیش کی اور کہا کہ لاہور پولیس انویسٹی گیشن ونگ میں ان کی خدمات اور کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مزید :

علاقائی -