ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

  

لاہور(کر ائم سیل)شہر میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ محمود بوٹی کے قریب تیز رفتار کار نامعلوم شخص کو کچلتی ہوئی فرار ہوگئی راہگیروں نے زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا پولیس نے لاش کی شناخت نہ ہونے پر اسے پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ بجھوادی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر واپس آنے کے بعد ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گئی جبکہ لیاقت آباد کے علاقہ میں چند روز قبل ٹریفک حادثہ مین زخمی ہونے والی گھریلو ملازمہ نسرین گزشتہ روز جناح ہسپتال مین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی متوفی ساہیوال کی رہائشی تھی پولیس کے مطابق متوفہ کے لواحقین نے ملزم کو معاف کردیا جس کی وجہ سے کارروائی نہیں کی گئی لواحقین متوفیہ کی لاش تدفین کیلئے آبائی گاؤں لے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -