گوجرانوالہ :ٹریفک حادثات،6 بچوں کا باپ جاں بحق، متعدد زخمی

گوجرانوالہ :ٹریفک حادثات،6 بچوں کا باپ جاں بحق، متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)ٹریفک حادثات کے دوران چھ بچوں کا باپ جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ سرگودھا کا رہائشی منیر حسین لدھیوالہ وڑائچ آیا ہو ا تھا جہاں پر وہ سڑک عبور کرنے لگا اس دوران تیز رفتار بس کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،متوفی چھ بچوں کا باپ بیان کیا گیا ہے ،جبکہ ٹریفک کے دیگر حادثات کا شکار ہونیوالوں میں غلام مصطفی، شاہ زیب، شکیل احمد، سرور، علی ، حنیف، سجاول اور عاصم و غیرہ شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -