سبزہ زار، سابق پولیس اہلکار اور سیاسی کارکن گھر کے باہر فائرنگ سے قتل

سبزہ زار، سابق پولیس اہلکار اور سیاسی کارکن گھر کے باہر فائرنگ سے قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم سیل)سبزہ زار کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے گھر کے باہرسابق پولیس ملازم اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن کوشدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا ،پو لیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کر وادی جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق سبزہ زار کے رہائشی سابق پولیس ملازم (ن) لیگ کے کارکن ملک لیاقت کو گزشتہ روز رات 11بجے کے قریب نامعلوم افراد اس کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر گئے جس کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال لے جا یا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیشی شروع کر دی ہے ۔اس بارے میں ایس ایچ او تیمور عباس کا کہنا تھا کہ ملک لیاقت کو نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -