محرم الحرام پر ٹریفک کے فول پروف انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی

محرم الحرام پر ٹریفک کے فول پروف انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی

لاہور(کر ائم سیل)چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہاہے کہ محرم الحرام کے موقع پر ٹریفک کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 4 محرم الحرام کوشہر کے مختلف علاقوں میں413مجالس اور17جلوس منعقد کئے جائیں گے اس سلسلے میں عارضی پارکنگ،ڈائیورشن اورٹریفک انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر نے ایس پی ٹریفک سٹی اور ایس پی ٹریفک ،ایس پی صدرڈویژن،ایس پی ہیڈ کواٹرز اور تمام ڈی ایس پیزسے میٹنگ کی انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں مجالس اور جلوس منعقد ہونگے ان علاقوں کے ڈی ایس پیز اضافی نفری طلب کرکے ٹریفک انتظامات فوری مکمل کریں۔چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ خود شہر کا وزٹ کرتے ہوئے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیں گے۔سی ٹی او نے کہا کہ مجالس اور جلوس والے مقامات پر ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائیجبکہ ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے روڈز کو ہر وقت ٹریفک کیلئے کلیئر رکھا جائیگا۔ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔چیف ٹریفک آفیسرنے ٹریفک وارڈنزکو محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی احکامات دیتے ہوئے اس بات پر زوردیاہے کہ وہ ڈیوٹی کیساتھ ساتھ مشکوک افراداورلاوارث چیزوں پربھی کڑی نظررکھیں۔سٹی ٹریفک پولیس ریڈیوFM88.6 سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ روڈ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے آگاہ کیا جا تا رہے گا،شہری راہنمائی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915پر ہمہ وقت کال کرسکتے ہیں۔

مزید : علاقائی