چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال وز ر سے محروم

چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال وز ر سے محروم

  

 لاہور(کر ائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔نولکھا کی حدود ریلوے روڈ پر واقع ہوٹل سے چور 28لاکھ مالیت کے 25ٹی وی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے جبکہ جوہرٹاؤن شوق چوک میں واقع حیدر کے شو روم سے دوڈاکو تین لاکھ80ہزاراور شادباغ میں واقع شاہنواز کی دکان سے دوڈاکو 12ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے اور مغل پو رہ میں شفقت سے دولاکھ 10ہزار،مسلم ٹاؤن میں اشفاق سے ایک لاکھ 80ہزار،نواں کوٹ میں یوسف اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 37ہزار،شاہدرہ میں طارق سے ایک لاکھ 10ہزار،گڑھی شاہو میں شبیر سے ایک لاکھ 6ہزار،چوہنگ میں بلال یاسین سے ایک لاکھ،باغبانپورہ میں سلیم سے ایک لاکھ اور گجر پو رہ میں اشفاق سے 70ہزار اور مو ٹرسائیکل چھین لی گئی جبکہ غالب مارکیٹ میں امجد،لیاقت آباد میں منظور،گلبرگ میں عقیل،فیکٹری ایریا میں ماجد،سبزہ زار میں حامد،ستوکتلہ میں ارسلان،ساندہ میں شرافت،ملت پارک میں ذوالفقارنواب ٹاؤن میں اسلم اور اسدکی موٹرسائیکلیں جبکہ فیصل ٹاؤن میں شاہد،وحدت کالونی میں وقاص،لٹن روڈ سے رشید اور قلعہ گجر سنگھ میں عمر کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -