سبزہ زار، محلہ داروں نے خاتون کو 2بچیوں سمیت اغواکر لیا

سبزہ زار، محلہ داروں نے خاتون کو 2بچیوں سمیت اغواکر لیا
سبزہ زار، محلہ داروں نے خاتون کو 2بچیوں سمیت اغواکر لیا

  

لاہور(کر ائم سیل)سبزہ زار کے علاقہ میں محلہ داروں نے خاتون کو 2بچیوں سمیت اغواء کر لیا ۔2ماہ گزرنے کے باجود پولیس مغویہ اور اس کی دو کمسن بچیوں کو بازیاب نہ کر واسکی ۔لواحقین تھانے کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کی رہائشی سمینہ بی بی کو 2کم سن بیٹیوں سمیت نصیر احمد دیگر ساتھیوں کے ساتھ اغواء کر لے لے گیا تھا جن کے خلاف سمینہ بی بی کے والد محمد بوٹا نے تھانہ سبزہ زار میں مقدمہ درج کر وایا تھالیکن پولیس نے ابھی تک نہ تو ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور نہ ہی مغویہ اور اس کی بچیوں کو باز یاب کر واسکی ہے ۔سمینہ کے والد محمد بوٹا نے بتایا کہ پولیس ملزمان کے ساتھ مل گئی ہے اور کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی ہے ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید :

علاقائی -