مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 2 افرادجاں بحق ہو گئے

مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 2 افرادجاں بحق ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 2 افرادزندگی کی بازی ہار گئے ،پولیس نے دونوں افراد کی نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ۔متوفیوں کے اہل علاقہ ،رشتہ داروں اور لواحقین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 40سالہ محمد حفیظ غازی آباد کے علاقہ خواجہ احمد حسان روڈ الفیصل ٹاؤن بی بلاک کا رہائشی تھا ۔گزشتہ روز وہ گھر میں بجلی کے تار درست کر رہا تھا کہ اس کو زور دار بجلی کا جھٹکا لگا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیااس کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔دوسرے واقعہ میں وحدت کالونی کا رہائشی محمد حسن گھر میں الیکٹرک پنکھے کو ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر دونوں افراد کی نعشوں کو قبضہ میں لے لیا بعد ازاں لواحقین کی درخواست پر ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ان کے حوالے کر دیں۔

مزید :

علاقائی -