وزیر اعظم کے زرعی پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہیں، ڈاکٹر بلال صوفی

وزیر اعظم کے زرعی پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہیں، ڈاکٹر بلال صوفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) عالمی یوم خوراکے مو قع پر محکمہ خوراک پنجاب نے ایک مقامی ہوٹل میں سیمینار کا اہتمام کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فلور ملز فورم کے چیئرمین ڈاکٹر بلال صوفی نے کہا کہ ہمیں کسانوں کو مالی طور پر مضبوط بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھانے ہونگے کیونکہ اچھی فصلیں حاصل کرنے کے لئے سب سے پہلے ان لوگوں کی غربت، افلاس اور بھوک کو ختم سے پہلے ان لوگوں کی غربت، افلاس اور بھوک کو ختم کرنا ہو گا اور اس سلسلہ میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا 341ارب روپے کا زرعی پیکیج ہے اور اس کو رکوانے والے یہ نہیں جانتے کہ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کوالٹی، مقدار اور غریبوں کی دسترس میں جو خوراک ہو گی تب اسکو غذاکا تحفظ کا نام دیا جائے گا۔ غذائی تحفظ کا نام دیا جائے گا۔ انہوں نے فلور فورٹیفیکیشن پر بھی تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غذائیت سے بھرپور آٹا بناتے ہیں مگر اینمیا عورتوں اور بچوں کو ملکی ترقی میں حصہ لینے سے روک رہا ہے لہٰذا فلور فورٹیفیکیشن کو پورے ملک میں قانونی طور پر لازمی قرار دیا جائے ۔
بلال صوفی

مزید :

صفحہ آخر -