بے شرمی سے دوسروں پر الزام لگانا پرویزالٰہی کا شیوہ ہے، زعیم قادری

بے شرمی سے دوسروں پر الزام لگانا پرویزالٰہی کا شیوہ ہے، زعیم قادری

  

لاہور(اے این این )پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ بے شرمی سے دوسروں پر جھوٹاالزام لگانا پرویزالٰہی کا شیوہ ہے۔ کسان پیکج پر سیاست کرنے والے کاشتکاروں کے اصل دشمن ہیں ۔ سیدزعیم حسین قادری نے پرویزالٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالٰہی ہر معاملے میں اپنی مردہ سیاست کو چمکانے کی کوشش کرتے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لئے بنائی گئی میٹروبس سروس کو جنگلہ بس کہنا پست ذہنیت کی علامت ہے۔ پرویزالٰہی الزام تراشی کر کے صرف خبروں میں جگہ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران نے اپنے دور حکومت میں کاشتکاروں کو بری طرح نظرانداز کیا اور ان کے مسائل سے غفلت برتی۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زراعت کے فروغ کے لئے گراں قدر اقدامات اٹھائے۔ حکومت کاشتکاروں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد پر اربوں روپے سبسڈی دے رہی ہے۔

زعیم قادری

مزید :

صفحہ آخر -