پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے موٹر سائیکلوں کی فروخت میں اضافہ

پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے موٹر سائیکلوں کی فروخت میں اضافہ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)حکو مت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران28فیصد کی کمی ہوچکی ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں گذشتہ مالی سال کے تین ماہ کے مقابلے میں 38فیصد اضافہ ہوا ہے ۔رواں مالی سال میں پٹرول سستا ہونے کے باعث عوام نے موٹر سائیکل کی خریداری تیز کر دی ۔صرف ستمبر میں موٹر سائیکل کی فروخت میں 26فیصد اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے3 ماہ کے دوران 2لاکھ 13ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں فروخت ہوگئیں ۔دوسری جانب عوام گاڑیوں میں سی این جی کی بجائے پٹرول بھروانے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ گزشتہ برس ستمبر میں پٹرول کی قیمت 106روپے 56پیسے تھی جو اب کم ہوکر 73روپے 76پیسے ہوچکی ہے ۔

اضافہ

مزید :

صفحہ آخر -