ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیلئے خواجہ شمائل، زاہد سعید اور ثاقب عزیز کی دوڑ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیلئے خواجہ شمائل، زاہد سعید اور ثاقب عزیز کی دوڑ

لاہور(محمد نواز سنگرا)پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیلئے 3اہم بیورکریٹس میں دوڑ جاری ہے کہ آئندہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کون ہو گا۔ جس کیلئے خواجہ شمائل، زاہد سعید اور تیسرے نمبر پر ثاقب عزیز کا نام شامل ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید مبشر رضا 28اکتوبر کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ کمشنرگوجرانوالہ خواجہ شمائل، کمشنر راولپنڈی زاہد سعید اور بورڈآف ریونیو میں تعینا ت ثاقب عزیز شامل ہیں ۔کمشنر گوجرانوالہ خواجہ شمائل اس سے قبل سیکرٹری ایکسائزسمیت دیگر اہم انتظامی سیکرٹریز اور مختلف اضلاع میں ڈی سی اوز راہ چکے ہیں اور اب وہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیلئے پہلے نمبر پر ہیں۔کمشنر راولپنڈی زاہد سعید جوکہ مختلف محکموں کے سیکرٹریز ہونے کے ساتھ ساتھ پراجیکٹ ڈائریکٹر راولپنڈی میٹرو بس بھی راہ چکے ہیں ۔ان کا نام میٹروٹرین اورنج لائن کے پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات ہونے میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ ان کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب بھی تعینات کیا جا سکتا ہے جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ثاقب عزیز جو کہ اس وقت بورڈ آف ریونیو میں تعینات ہیں ان کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب بھی تعینات کیا جا سکتا ہے اس سے قبل وہ پنجاب میں سیکرٹری محکمہ اوقاف و مذہبی امور راہ چکے ہیں اور ان کو گزشتہ ماہ بلوچستان سے پنجاب میں تعینات کرنے کے بعد سیکرٹری اوقاف دوبارہ تعینا ت کیا تھا لیکن چارج سنبھالنے سے قبل ان کو تبدیل کر کے ان کی خدمات بورڈ آف ریونیو کے سپرد کر دی گئی تھیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری

مزید : صفحہ آخر