دنیا کو اسلام اور دہشگردی میں متضاد فکر تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا: طاہر القادری

دنیا کو اسلام اور دہشگردی میں متضاد فکر تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا: طاہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے قائد تحریک منہاج القرآن کے بانی اور سرپرست ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار تحریک منہاج القرآن نے علمی و فکری سطح پر دہشتگردوں کے باطل نظریات کو قرآن و سنت کی روشنی میں رد کیا اور 600صفحات پر مشتمل دستاویز جاری کی جس کے تراجم انگریزی، ہندی، عربی اور فرنچ زبانوں میں پوری دنیا میں پڑھے جارہے ہیں اور دنیا اسلام اور دہشتگردی کو متضاد فکر کے طور پر تسلیم کرنے پر مجبور ہوئی۔تحریک منہاج القرآن کے 35 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقعدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے اپنی 35 سالہ لازوال جدوجہد میں علم، امن کے فروغ اور دین محمدیؐ کی ترویج و اشاعت اور نشاۃ ثانیہ کیلئے دنیا بھر میں گرانمایہ خدمات انجام دیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کی الزام تراشیوں سے پاک کرنے کا اعزاز بھی اللہ نے تحریک منہاج القرآن کو عطاء کیا۔یوم تاسیس کے حوالے سے سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا کہ ادارہ منہاج القرآن نے 700 سے زائد تعلیمی ادارے قائم کر کے لاکھوں طلباء و طالبات کو معیاری اور سستی تعلیم کا دینی فریضہ انجام دیا۔منہاج القرآن کے شعبہ ویلفیئر کے زیر اہتمام ہر سال شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد کر کے غریب بچوں اور بچیوں کی شادی کے جملہ اخراجات برداشت کیے جاتے ہیں۔دریں اثناء محرم الحرام کے احترام میں تحریک منہاج القرآن کے 35 ویں یوم تاسیس پر سادگی سے تقریب منعقد کی گئی ۔یوم تاسیس کے موقع پر امیر تحریک فیض الرحمن درانی، بریگیڈیئر(ر)اقبال احمد خان، نوازگنڈاپور، احمد نواز انجم، جی ایم ملک، رفیق نجم،علامہ فرحت حسین شاہ،علامہ رانا محمد ادریس، سردار شاکر مزاری،سید امجد علی شاہ، جواد حامد، سہیل رضا ،خالد درانی،مشتاق سہروردی،مخدوم ندیم ہاشمی نے اندرون و بیرون ملک مقیم لاکھوں کارکنان کو یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔

مزید :

صفحہ آخر -