شہدائے سانحہ کارساز کی آٹھویں برسی آج منائی جائے گی

شہدائے سانحہ کارساز کی آٹھویں برسی آج منائی جائے گی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہداء کی آٹھویں برسی اتوار 18اکتوبر کو نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر یادگار شہدا کارساز پر پارٹی کارکنان جمع ہوں گے اور شہدائے کارساز کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔اس موقع پر یادگار شہداء پر پی پی کراچی ڈویژن کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیاہے، جس میں شہدائے کارساز کو ایصال ثواب کیلئے شام 4بجیقرآن خوانی اور فاتحہ خوانی منعقد ہوگی، جس میں پارٹی کے مرکزی، صوبائی رہنما،اراکین پارلیمنٹ کراچی ڈویژن اور ضلعی عہدیداران اور کارکنان شرکت کریں گے اور شہدائے کارساز کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور شہدائے یادگار پر پھول چڑھائیں گے،جبکہ اندروں سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوں گے،جس میں اراکین پارلیامینٹ اور پارٹی کے رہنما شرکت کریں گے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -