نائن زیرو سے گرفتارعبید کے ٹو اور نادرشاہ پر فرد جرم عائد

نائن زیرو سے گرفتارعبید کے ٹو اور نادرشاہ پر فرد جرم عائد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 2ملزمان عبیدکے ٹواور نادرشاہ پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس افسرریحان اور نثار کے قتل کی سماعت ہوئی۔ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کئے گئے عبید کے ٹو اور نادر شاہ پر پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے الزام میں فرد جرم عائد کی جب کہ اس موقع پر دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام گواہان کو طلب کرلیا۔دوسری جانب تفتیشی افسر کے مطابق ملزموں نے سال 2000 میں پولیس افسر ریحان اور نثار کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ سولجر بازات تھانے میں درج کیا گیا تھا جب کہ ملزمان کو 11 مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول