متحدہ کے استعفوں کی تصدیق سے متعلق رپورٹ تیار ہے، آغا سراج

متحدہ کے استعفوں کی تصدیق سے متعلق رپورٹ تیار ہے، آغا سراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر متحدہ نے ابھی تک رابطہ نہیں کیاہے،استعفوں کی تصدیق سے متعلق کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہاکہ ایم کیو ایم کے استعفوں پر کارروائی مکمل ہوگئی ہے ، تصدیق سے متعلق کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے اور اس پر جلد فیصلہ کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ استعفے منظور کرنے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو بھجوادیں گے۔