بلدیاتی انتخابات، پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات

بلدیاتی انتخابات، پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے سندھ میں 30اکتوبرکوہونے والے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے پریزائیڈنگ افسران کو تین دن کیلئے مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے ہیں۔ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قید و جرمانے کی سزا دے سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسران 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات استعمال کریں گے۔ پریزائیڈنگ افسران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور شورشرابہ کرنے پر تین ماہ قید کی سزا دے سکتے ہیں۔ بیلٹ پیپرز خراب یا ضائع کرنے، بیلٹ باکس اٹھانے اورووٹ کی رازداری ظاہر کرنے پر چھ ماہ قید اور بیس ہزارروپے جرمانہ ہوگا۔پولنگ اسٹیشن کے دوسومیٹر کے فاصلے پر انتخابی مہم چلانے پر جرمانہ ہوگا جبکہ انتخابی ڈیوٹی پر مامور سرکاری اہلکار کی جانبداری پر چھ ماہ جیل ہوگی۔ ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے پریزائیڈنگ افسر کو ریٹرننگ افسر دو سال کی سزا سناسکے گا۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں31 اکتوبر کوپولنگ ہوگی۔ جس کیلئے الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں نے بھرپورتیاری کررکھی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -