تحریک انصاف لوٹا کریسی کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے،سعد رفیق

تحریک انصاف لوٹا کریسی کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے،سعد رفیق

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اب مکمل طور پر لوٹا کریسی کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کا کچرا پی ٹی آئی میں جمع ہورہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے مزید کہا کہ بے بنیاد پروپیگنڈا کی یلغار کے باوجود ملکی ترقی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی پیش قدمی جاری رہے گی اور ملکی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے محمد نوازشریف کی کاوشیں رنگ لائیں گی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -