، جہازوں کی فنی خرابی کے باعث پروازوں کے شیڈول متاثر

، جہازوں کی فنی خرابی کے باعث پروازوں کے شیڈول متاثر

  

لاہور(ارشد محمود گھمن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہورنجی ائرلائن کے جہازوں کی فنی خرابی کے باعث پروازوں کے شیڈول متاثر ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافروں اوران کے عزیز واقارب کو شیدید مشکلات کا سامنا۔پروازوں کے شیڈول کئی کئی گھنٹے متاثر ہونے کی وجہ سے مسافروں کے لواحقین کو کارپارکنگ کے دوگنے چوگنے دام ادا کرنے پڑتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہورائرپورٹ پر بیرون ممالک سعودی عرب ۔دوبئی ۔کویت ،مسقط ،امریکہ ،انگلینڈ ،جاپان جانے اورآنے والے مسافروں کو پروازوں کے شیڈول تقریباً ایک ماہ سے متاثر کیے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے سمیت تمام نجی ائرلائنز کے جہازاکثر فنی خرابی کے باعث ائرکنڈیشنڈ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔جس کے باعث پروازوں کے شیڈول تبدیل کرنا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔اورجس کی وجہ سے آنے جانے والے مسافرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -