، بھارتی پارلیمنٹ کے نوفلائی زون میں ڈرون کی پرواز ، سیکورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں ،

، بھارتی پارلیمنٹ کے نوفلائی زون میں ڈرون کی پرواز ، سیکورٹی حکام کی دوڑیں لگ ...

  

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پارلیمنٹ کی حدود میں نامعلوم ڈرون کی پرواز نے سیکورٹی حکام کی دوڑیں لگوا دیں اور خوف وہراس پھیل گیا۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی حدود میں نوفلائی زون کے علاقے میں ایک ڈرون کو اڑتے دیکھا گیا ہے ۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک غیر ملکی کونئی دہلی کے دجے چوک پر ڈرون اڑاتے دیکھا گیا جو بعد میں فرار ہوگیا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد سیکورٹی حکام کی دوڑیں لگا گئیں اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی جبکہ پارلیمنٹ کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -