، ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے ، جنرل راشد محمود

، ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے ، جنرل راشد محمود

 ایبٹ آباد/کاکول ( اے این این ) ملک کی تینوں مسلح افواج کے سربراہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے،آپریشن ضرب عضب کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے،مسلح افواج دفاع وطن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ایم اے اکیڈمی کاکول میں پاک فوج کے 133وین لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جنرل راشد محمود نے کہا ہے کہ پوری قوم اور مسلح افواج مل کر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں ۔ہم ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے ، پاکستان کی مسلح افواج دفاع پاکستان کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگی ۔ جنرل راشد محمود نے تمام پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی ۔تقریب میں جنرل راشد محمود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو انعامات اور اعزازات سے بھی نوازا۔کورس کے دوران مجموہی طور بہترین کارکردگی پر بٹالین سینئر انڈر آفیسر محمد ولید نے اعزازی شمشیر حاصل کی ، اکیڈمی انڈر آفسر فیصل نائف الداوش نے اوورسیز گولڈ میڈل حاصل کیا ،کورٹس کے سینئر اانڈ آفیسر حسیب حسین گلانی نے چیف آری سٹاف کین حاصل کی ، کورس کے سینئر انڈر افیسر عبد الرحمان طاہر نے چیف آف آرمی سفاف کین حاصل کی ، نادر محمد محمود خان کمانڈنٹ کین کے حقدار ٹھہرے ، کورس کے سینئر انڈر آفیسر معصو مہ داؤد پوتا نے کمانڈنٹ کین حاصل کی ، مجموعی طور پر پی ایم اے لانگ کورس میں 466کیڈٹس نے گریجوایشن کی ، 133 ویں لانگ کورس میں پاس آٹ ہونے والوں میں 27 ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 34 گریجویٹ کورس،21 اینٹی گریٹیڈ کورس اور13 لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس شامل ہیں۔پاس آؤٹ ہونیوالوں میں سعودی عرب کے 17کیڈٹس ، 34ویں گریجویٹ کورس کے 63کیڈٹس ،27ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے 124کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے ، 51ویں اینٹی گریٹیڈ کرس کے 25کیڈٹس بھی پاس آ ؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں ، 13ویں لیڈیز کیڈ ٹ کورس سے 35خواتین کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئیں ، پاس آؤٹ ہونے والوں کیڈٹس میں سعودی عرب ، فلسطین اور لیبیا کے کیڈٹس بھی شامل ہیں ۔تقریب میں کیڈٹس کے والدین ،عسکری حکام اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔اس سے پہلے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے پاسنگ آٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کیڈٹس کو اعزازات اور اعزازی شمشیردی۔

مزید : پشاورصفحہ اول