شبقدر ،ڈاکو دن دیہاڑے 47 تولے سونا 11 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار

شبقدر ،ڈاکو دن دیہاڑے 47 تولے سونا 11 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر میں پشاور روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے مقامی صراف سے 47تولے سونا اور 11لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔مسخر شاہ پشاور سے شبقدر آرہے تھے کہ میاں قلعہ میں مسلح افراد نے روک کر اسلحے کی نوک پر رقم اور سونا چھین کر انہیں زدوکوب کیا ۔شبقدر گذشتہ ایک ماہ کے دوران راہزنی اور ڈکیتی کے وارداتوں میں اضافے کے بعد علاقہ عوام اور تاجر برادری میں خوف و ہراس پھیل گیا ہیں ۔شبقدر میں گذشتہ روز مقامی صراف مسخر شاہ نے واقعہ کے بارے بتایا کہ وہ گذشتہ روز اندرشہر پشاور سے شبقدر آرہے تھے کہ شبقدر میں میاں قلعہ کے قریب مسلح افراد نے روک کر انہیں قریبی کھیتوں لے جاکر زدوکوب کیا اور ان سے اسلحے کی نوک پر 47تولے سونا اور11لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ شبقدر میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہیں ۔شبقدر میں گذشتہ ماہ کے دوران دن دیہاڑی راہزنی کا تیسرا واقعہ ہیں اس سے قبل بازار میں کانگڑہ روڈ پر شاجہان کے دوکان پر نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر اسلحے کی نوک پر 8لاکھ روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے اسی طرح میچنی روڈ پر دن دیہاڑے شکیل خان آٹا ڈیلر کے دوکان پر بھی مسلح افراد نے داخل ہو کر 6لاکھ روپے نقد اور دیگر سامان لیکر فرار ہو گئے ۔شبقدر میں آئے روز راہزنی کے واقعات نے بازار میں تاجر برادری کو سخت تشویش کا شکار کر دیا ہیں ۔اور علاقہ عوام نے حکومت اور پولیس کے اعلی حکام سے شبقدر میں آمن امان کی صورتحال کو قابو کرنے کا مطالبہ کیا ہیں ۔