الپوری میں مسلم لیگ( ن )کو شدید دھچکا

الپوری میں مسلم لیگ( ن )کو شدید دھچکا

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ یونین کونسل ڈھیرئی کے علا قہ بنڈ میں پاکستان مسلم لیگ( ن)کو شدید دھچکا، پاکستان مسلم لیگ )ن(شانگلہ کے اہم رہنماؤوں کی پارٹی کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئیعوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے مسلم لیگ( ن) کے درجنوں کارکنوں نے اپنے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،اسفندیار ولی، حاجی سید فرین خان اور حاجی سدید رالرحمن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار، عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے رہنماء ضلعی کونسل کے ممبر واپوزیشن لیڈر شانگلہ حاجی سدیدالرحمن نے کہا کہ شانگلہ کے غریب عوام کے حقوق کے لئے ہر محاذ پر دفاع کرینگے، باچا خان کی فلسفہ سیاست پر عمل پیرا ہوکر سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں شانگلہ کے عوام کا عوامی نیشنل پارٹی پر اعتماد کا مظہر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ شانگلہ میں آنے والا وقت عوامی نیشنل پارٹی کا ہے ، ن کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی ایک مضبوط سیاسی قوت ہے اور کو ئی اس تحریک کو کمزور نہیں کر سکتا ، تمام پختون ، قوم پر ست ، وطن دوست اسفند یار ولی خان کے قیادت میں متحد ہو رہے ہیں،یونین کونسل ڈھیرئی کے قیصر خان ،وسیم خان ،نادر خان،شیرعلی،محمد ادریس ،محمد ندیم ،نوید خان،نورفرید،سجادعلی،فیاض خان،مرادخان،سردارعلی،طوطی خان ،انور خان،انارگل،امیرمحمد،محمدرحمان،عزیزخان اور فضل باچا نے اپنے خاندانوں سمیت مسلم لیگ(ن) سے دستبر دار ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرکے حاجی سدید الرحمن پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ اول