ڈیرہ اسماعیل خان ، محرم الحرام میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان ، محرم الحرام میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے ایام میں دہشتگردی کی متوقع واردات ناکام‘تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس کی حدودمیں کھتی چیک پوسٹ پرنہ رکنے پردومشکوک موٹرسائیکل سوارتھیلہ پھینک کرفرارہوگئے۔خودکش جیکٹ محرم الحرام کے ایام میں ہونیوالے جلوسوں میں انتشارپھیلانے اورسڑک کنارے بم دھماکہ کرنے کاسامان برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوصادق حسین بلوچ کوخفیہ ذرائع سے اطلاعات ملی تھیں کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹرسائیکل پردومشکوک موٹرسائیکل سوارداخل ہوئے ہیں جس پرانہوں نے ڈیرہ ٹاؤن‘صدر‘یونیورسٹی تھانوں کواپنی ناکہ بندیوں پرچیکنگ سخت کرنیکی ہدایات کی۔تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس کی حدودمیں واقع ڈیرہ ژوب روڈپرکھتی چیک پوسٹ کے قریب ان موٹرسائیکل سواروں کوتلاشی کیلئے روکامگروہ پولیس کوچکمہ دیکرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ایس ایچ اوتھانہ ڈیرہ ٹاؤن محمدعدنان نے موقع پرانکاتعاقب کیا۔یہ کھتی نہرکے قریب اپنے ہمراہ تھیلہ پھینک کرنزدیکی جنگل میں گھس گئے تاہم کافی تلاش کے بعدوہ نہ مل سکے۔مشکوک تھیلے کی تلاشی لینے پراس میں چارہینڈگرنیڈ‘دوعددایل جی گرنیڈ‘خودکش جیکٹ اورسڑک کنارے بم دھماکہ کرنے میں استعمال کرنیوالی تیس میٹرپرائماکارڈتار‘بیس عددفیوزجودھماکوں میں استعمال ہوتے ہیں‘دوعدداے جی ایل گن‘دوسلیکان‘نوے عددڈیٹونیٹر برآمدہوئے۔تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پرسواردونوں افراددہشتگردتھے اوریہ سامان محرم الحرام میں کسی بھی دہشتگردی کی واردات میں استعمال کیاجاناتھاتاہم حساس اداروں اورپولیس کے مشترکہ آپریشن سے دہشتگردوں کی یہ کارروائی ناکام ہوگئی۔ڈیرہ اسماعیل خان کے سماجی وعوامی حلقوں نے پولیس اورحساس اداروں کی مشترکہ کارروائی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیاہے۔