سیکرٹری مواصلات کا تعمیراتی ٹینڈر کھولنے میں تاخیر کا نوٹس

سیکرٹری مواصلات کا تعمیراتی ٹینڈر کھولنے میں تاخیر کا نوٹس

پشاور( پاکستان نیوز)صوبائی سیکرٹری مواصلات نے ضلع ایبٹ آباد میں مختلف شاہراہوں کی تعمیر کے ٹینڈر کھولنے میں غیرضروری تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسکی تحقیقات کیلئے دو الگ انکوائری کمیٹیاں قائم کر دی ہیں ان شاہراہوں میں گلیات کے تین تین کلومیٹر باڑیاں تا ڈھرہ روڈ، کالی منڈی بڈھیاڑ روڈ، چاچفن تا بٹنارہ روڈ براستہ آرام گولہ، دس کلومیٹر بھٹی تا لوئیر سرجال روڈ، چار کلومیٹر نمبل تا کرلی روڈ اور چھ کلومیٹر جنڈالا تا لوئیر پالک روڈ شامل ہیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات انجینئر محمد آصف خان نے صوبائی بلڈنگ کنسٹرکشن کے سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد ایوب خان کی سربراہی میں قائم دونوں انکوائری کمیٹیوں کو فوری کام شروع کرنے، دو ہفتوں کے اندر تاخیر کے محرکات پر مبنی رپورٹ تیار کرنے اور ذمہ داران کے خلاف سخت ترین تادیبی کاروائی تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے درایں اثناء محمد آصف خان نیمحکمے کے تمام شعبہ جاتی سربراہوں اور انینئرز کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ ٹینڈرز کے اجراء اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل میں تاخیر کا سخت ترین نوٹس لیا جائے گا اور غفلت و بے قاعدگی کے مرتکب اہلکاروں کی عبرتناک سرزنش کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ اول