باجوڑ ،شدت پسندوں کا پاکستانی پوسٹوں پر حملہ
باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) افغان صوبہ کنڑ سے شدت پسندوں کا پاکستانی پوسٹوں پر بھاری ہتیارو ں سے حملہ ۔ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔سرکاری ذرائع کے مطابق افغان صوبہ کنڑ سے شدت پسندوں نے باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند کے سرحدی علاقوں میں قائم سکیورٹی فورسز کے پوسٹوں پر بھاری ہتیاروں سے حملہ کیا ۔حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کاروائی کی ۔جس کے نتیجے میں حملہ آور فرارہوگئے ۔حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دریں اثناء باجوڑایجنسی کے ماموند قبائل نے افغان صوبہ کنڑسے مسلسل حملوں پر شدید احتجاج کیاہے