پارا چنار میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کے سخت اقدامات

پارا چنار میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کے سخت اقدامات

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)محرم الحرام کے حوالے سے پاراچنارمیں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور شہر میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔کرم ایجنسی میں تقریباًچارسوامام بارگاہوں میں ماتمی مجالس کاسلسلہ جاری ہے ۔ ایجنسی بھر میں حکام نے سخت سیکورٹی انتظامات کررکھے ہیں اورپاراچنارشہرکے اطراف میں تیس مقامات پر اضافی چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں۔ پولیٹیکل آفیسر شاہد علی خان نے میڈیاکوبتایاکہ پاراچنارشہرمیں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے داخلے پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے اورباقاعدہ تلاشی کے بعدہی لوگوں کوشہرمیں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے اورسات محرم سے پاک افغان بارڈربھی سیل کی جائی گی۔ شاہد علی خان کہنا تھاکہ شیعہ سنی امن کمیٹیوں کے مشترکہ جرگے بھی ہوئے ہیں اورحفاظتی انتظامات میں قبائلی عمائدین حکومت کیساتھ بھرپورتعاون کررہے ہیں۔ شاہد علی خان کاکہناتھاکہ محرم الحرام کے لئے تمام اتنظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اورشرپسندی کی کوشش کرنے والے عناصرکیساتھ سختی سے نمٹاجائے گااورامن وامان کے حوالے سے کسی کیساتھ نرمی نہیں کی جائی گی۔

مزید : پشاورصفحہ اول