بونیر کے قابل نو جوانوں کو اداروں میں تعینات کرنا اولین تر جیح ہے ،خائستہ رحمان

بونیر کے قابل نو جوانوں کو اداروں میں تعینات کرنا اولین تر جیح ہے ،خائستہ ...

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بونیر خائستہ رحمان خان نے کہا ہے کہ میرٹ کی بالادستی کو بر قرار رکھنا اور بونیر کے قابل نو جوانوں کو مختلف اداروں میں تعینات کرنا میری اولین تر جیح ہے ۔کیو نکہ ماضی میں سفارش کلچر اور رشوت کی وجہ سے ادارے تباہی کے دہانے تک پہنچ گئے ہیں ۔قابل اور میرٹ پر انے والے نوجوانوں کی وجہ سے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا ۔بونیر سے کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے اگر کسی کو سرکاری محکمہ کے خلاف کوئی شکایت ہوں تو وہ براہ راست میرے ساتھ رابطہ کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالولی خان یو نیور سٹی بونیر کیمپس میں سات نئے کمپیو ٹرز اپر یٹرز کے انٹر ویو کے موقع پر میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا ۔ڈی سی بونیر نے کہا کہ سات کمپیو ٹرز اپریٹرز کے لئے 79 درخواستیں موصول ہوئی تھی ۔جس میں 69 امیدوار تحریری ٹیسٹ کے لئے اہل قرار پائے ۔42 امیدواروں کو شاٹ لسٹ کیا گیا ،22 امیدواروں نے انٹر ویو میں حصہ لیا ۔جس میں سات اعلی تعلیم یافتہ اور قابل امیدواروں کو بھرتی کیا گیا ۔ڈی سی بونیر نے کہا کہ میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام کرنے کا جواز ہی نہیں ،جو لوگ رشوت اور سفارش کی بنیاد پر بھر تی ہوجاتے ہیں ۔وہ سرکاری اداروں کے لئے تباہی کے سبب بن جاتے ہیں ۔سرکاری ادارے صرف آمیروں کے لئے نہیں بلکہ معاشرہ کے قابل اور غریب افراد کا بھی اس پر پورا پورا حق ہیں ،انہوں نے کہا کہ جو امیدواران بھرتی سے رہ گئے ہیں اگر کسی کو اس پر اعتراض ہوں تو وہ تفصیل چیک کرسکتے ہیں ۔سات کمپیوٹرز اپریٹرز میرٹ پر بھرتی کرنے پر بونیر کے سیاسی اور سماجی حلقوں نے ڈی سی بونیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح کے ایماندار افسران اداروں میں موجود ہوں تو ضلع ضرور ترقی کرے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ اول