کوہاٹ ،شہری دفاع کے رضا کار یوم عاشورہ پر ڈیوٹی دینگے

کوہاٹ ،شہری دفاع کے رضا کار یوم عاشورہ پر ڈیوٹی دینگے

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) تنظیم شہری دفاع کے رضا کاری عاشورہ محرم کے دوران ڈیوٹی دیں گے انسٹریکٹر انچارج محمد عمران پراچہ کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں تنظیمی ذمہ داریوں کے حوالے سے فیصلے ہو گئے اس سلسلے میں سول ڈیفنس کے دفتر میں تنطیم شہری دفاع کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف وارڈن سلیم قریشی سمیت تمام پوست وارڈنز اور رضا کاروں سمیت عملے نے شرکت کی اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ حسب سابق اس سال بھی عاشورہ محرم کے دوران شہری دفاع کے رضا کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے دسویں محرم کو باقاعدہ کیمپ لگایا جائے گا جبکہ فرسٹ ایڈ‘ ریسکیو ٹیمیں موقع پر خدمات انجام دیں گے اس کے ساتھ ساتھ رضا کار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان قائم رکھنے کے لیے بھی حاضر خدمت ہوں گے۔

مزید : پشاورصفحہ اول