شاہد بکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شاہد بکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے شاہد بکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔لیاری گینگ وار کے شاہد بکک کے خلاف دو مختلف تھانوں میں قتل،اقدام،غیرقانونی اسلحہ،پولیس مقابلہ اوردھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام ہے۔ملزم ضمانت پر رہا تھا اور اس پر ہفتہ کو فرد جرم عائد ہونی تھی تاہم ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا،جس پرعدالت نے ملزم شاہد بکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے 3 نومبر کوپیش کرنے کا حکم دیاہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -