بیرون ملک کمیونٹی ویلفیئر اثاشیوں کی تعیناتی کیلئے امیدواروں کا از سر نوانٹر ویو لینے کا فیصلہ

بیرون ملک کمیونٹی ویلفیئر اثاشیوں کی تعیناتی کیلئے امیدواروں کا از سر ...

  

 ساہیوال /سرگودھا (نما ئند ہ خصو صی)عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے والے خود مشکل کا شکار۔میرٹ پر آنے والے افسران کی حق تلفی کرتے ہوئے سابق وفاقی سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانی سکندر اسماعیل خان نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کے انتخاب میں بے ضابطگیوں ، سفارشی تعیناتیوں اور اقرباء پروری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ این ٹی ایس (NTS) میرٹ لسٹ میں موجودTOP-17 امیدواروں میں سے 9 امیدواران (میرٹ نمبر1 9,6, 11, ، 12 ، 13 ، 14 16, ، 17 ( کی حق تلفی کرتے ہوئے میرٹ نمبر (57، 42، 41 ، 25 ،21 ، (18,19,20 پر آنے والے من پسند افسران کی تعیناتی کی سمری منظوری کیلئے مارچ میں وزیر اعظم آفس بھجوائی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے شفافیت اور میرٹ کی سختی سے ہدایت کے باوجود سابقہ سیکرٹری سکندر اسماعیل خان نے نہایت دیدہ دلیری کے ساتھ سنگین بے ضابطگیوں کا ارتکاب کرتے ہوئے نا اہل ، غیر موزوں اور NTS میرٹ میں نہایت کم تر پوزیشن رکھنے والے امیدواران کو نہ صرف سلیکٹ کیا بلکہ سپیشل سلیکشن بورڈ سے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے منظوری بھی دلوائی ۔جس پر متعدد متاثرہ آفیسران نے وزیر اعظم کواپیل کر دی ۔ اس بے ضابطگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے سمری واپس کر دی اور متعلقہ سیکرٹری کو از سر نو میرٹ کے تقاضے مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ سمری بھجوانے کی ہدایت کی تاکہ کسی مستحق آفیسر کی حق تلفی نہ ہو اور ان کی تعیناتی عمل میں لائی جا سکے نیز وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل سردار شفقت حیات بلوچ نے کہا کہ بیرون ملک کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی تعیناتی کیلئے امیدواران کا از سر نو انٹرویو لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سابق سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل نے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر فہرست منظوری کیلئے وزیر اعظم کو ارسال کی تھی اور من پسند افراد کی تعیناتی کیلئے سفارش کی گئی تھی۔ محکمہ وزارت اوورسیز پاکستان و انسانی وسائل نے فیصلہ کیا ہے کہ دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویو لیے جائیں گے۔اس ضمن میں نئی سمری وزیر اعظم پاکستان کی منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ہے۔متاثرہ افسران اور میرٹ لسٹ میں پہلے نمبر پر آنے والے اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال ضیغم نوازچوہدری، اور دیگر آ فیسران میں ایڈیشنل کلکٹر کسٹم فرخ سجاد، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب محمد شفیق احمد، ڈی سی اومیانوالی طلعت محمودگوندل، ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان، ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو منیر صادق، ایڈیشنل کلکٹر کسٹم ڈاکٹر رضوان صلابت، ڈاکٹر ہارون سرور PARC ، ثنا ء اللہ منگی سندھ گورنمنٹ،ایس ایس پی کامران عادل اورایس ایس پی محمد سلیمان، نذر محمد رانجھا اور شاہد یونس وغیرہ شامل ہیں کوشامل کرنے کی بجائے میرٹ میں کم نمبرز پر آنے والے من پسند آفیسران کو نوازا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -