ایم کیو ایم امریکا کے 11معطل کارکن بحال

ایم کیو ایم امریکا کے 11معطل کارکن بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کہ 11معطل کئے گئے کارکنوں کو بحال کر دیا ہے ۔ ان کارکنوں کی بحالی کا فیصلہ ایم کیوای امریکہ کی سینٹر ل آرگنائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا بحال کئے جانے والے کارکنوں میں تحریم شاہد (شگاگو ) آصف سلیم (شگاگو ) حارث عثمانی (شگاگو ) آصف خان (شگاگو ) طار ق صدیقی (شگاگو ) مطلوب زیدی (واشنگٹن )طارق حمید (واشنگٹن )شکیل الدین (واشنگٹن )اورنگ زیب (واشنگٹن )ذیشان مرزا(ہیوسٹن )شامل ہیں ۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بحال کئے جانے والے 11افراد کو ایک مرتبہ پھر تاکید کی کہ وہ آئندماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں اور نظم وضبط کے دائرے میں رہ کر کام کریں ۔