محکمہ وائلڈ لائف کی صدر میں کارروائی ،نایاب پرندے برآمد

محکمہ وائلڈ لائف کی صدر میں کارروائی ،نایاب پرندے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ وائلڈ لائف نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے نایاب پرندے اور جانور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے ۔چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی فشر کیٹ کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف نے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے نایاب جانور اور پرندے بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ وائلڈ لائف نے نایاب باز،فشر کیٹ اور دیگر جانوروں اور پرندوں کو تحویل میں لے لیا۔ ضبط کی گئی فشر کیٹ کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے گھناؤنے دھندے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ نایاب جانوروں اور پرندوں کو چند گھنٹوں بعد اسمگل کیا جانا تھا۔