سندھ میں بلدیاتی الیکشن موخرکرانادھاندلی کاحصہ ہے،اسلم ابڑو

سندھ میں بلدیاتی الیکشن موخرکرانادھاندلی کاحصہ ہے،اسلم ابڑو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن سے فرارحاصل کرناچاہتی ہے ،سندھ حکومت کی جانب سے ایک طرف الیکشن کمیشن کوجمع کرائی گئی درخواست میں بلدیاتی الیکشن ایک ہفتہ ملتوی کرانے کی درخواست کی گئی ہے تودوسری طرف آج بھی من پسندآراوزکی تعیناتی کاسلسلہ جاری ہے ،حلقہ کے امیدواروں کوہراساں کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،ان کاکہناتھاکہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن مزیدایک ہفتہ موخرکراناپیپلزپارٹی کی دھاندلی پلان کاایک حصہ ہے،سندھ حکومت کی جانب سے من پسندنتائیج حاصل کرنے کیلئے سرکاری مشنری کااستعمال کیاجارہاہے جوسراسرالیکشن کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے،اسلم ابڑونے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی کی الیکشن ملتوی کرانے کی درخواست دراصل دھاندلی پلان کوحتمی شکل دینے کابہانہ ہے ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کرپٹ حکمراں آج بھی دوبئی میں بیٹھ کر لٹیرے ،چوراورکرپٹ لوگوں کوسندھ کے عوام پرمسلط کرناچاہتے ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کی مستردکیے جانے کے باوجودسندھ حکومت حیلے بہانوں سے اسی حلقہ بندیوں پرالیکشن کراناچاہتی ہے جوقانون شکنی ہوگی ،مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے کہاکہ پیپلزپارٹی آج بھی اپنے مخالف امیدواروں کوپیسوں کالالچ دے دستبردارکرارہی ہے جوالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔