عاشورہ پرنکاسی آب کا فول پروف انتظام کیا جائے،ناصر شاہ

عاشورہ پرنکاسی آب کا فول پروف انتظام کیا جائے،ناصر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات وچیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ نے واٹربورڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کا آغاز ہوچکاہے ، عاشورہ سے قبل خاص طور پر عاشورہ محرم پر عزاداران کے جلوسوں اور مجالس میں پانی کی فراہمی ،نکاسی آب کا فول پرورف انتظام کیا جائے ، شہر کے کسی بھی علاقہ میں پانی کی قلت کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا جہاں کہیں پانی کی قلت یا واٹربورڈ سسٹم نہ ہو وہاں مجالس و جلوس میں ٹینکرز سے پانی فراہم کیا جائے صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈنے تمام چیف انجینئرز وفیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اپنے زیر انتظام ہر علاقہ کا دورہ کریں اور شکایات دور کریں، کسی بھی شکایت کو نظر اندازنہ کیا جائے، دریں اثناء ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے محرم الحرام کے سلسلہ میں کئے جانے والے خصوصی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ملیر ،ملیر توسیع ،D-1حیدر چوک ،ڈاکخانہ ، غریب آباد ، سعود آباد ، سعید چوک جعفر طیار، ملیر سٹی لانڈھی کورنگی اور ملحقہ علاقوں کا4گھنٹے تک تفصیلی ہنگامی دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈی ایم ڈی ٹیکنکل سروسز افتخار احمد خان چیف انجینئر ضلع ملیر امداد مگسی ،چیف انجینئر لانڈھی کورنگی ، SE ملیراور دیگر افسران بھی تھے ،اس موقع پر انہوں نے ان تمام علاقوں کے معززین اور مکینوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال اور واٹر بورڈ کے کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں مشاورت اور انتظامی امور پر بات چیت و تبادلہ خیال کیا انہوں نے ان علاقوں کی امام بارگاہوں ،مساجد ،جائے مجالس اور جلوس کی گزرگاہوں کا بھی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز ،چیف انجینئر ضلع ملیر لانڈھی کورنگی کو ہدایت کی کہ وہ منتخب عوامی نمائندوں امام بارگاہوں،جلوس کے منتظمین ،کمشنر کراچی کے مرکزی کنٹرول روم اور شہریوں سے مسلسل رابطہ میں رہیں اپنے دفاترمیں قائم کئے گئے شکایتی مراکز کو24گھنٹے فعال رکھیں، فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کریں ،فراہمی ونکاسی آب کی لائنوں کی مانیٹرنگ پر خاص توجہ دیں ،تمام فیلڈ افسران خاص طور پر والووز مین اور کنڈی مینوں کو ہمہ وقت مستعد رکھا جائے تاکہ محرم الحرام کے دوران فراہمی ونکاسی آب کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ یوم عاشور کے جلوس کے موقع پر بھی عزاداران کوتمام سہولتیں فراہم کی جائیں جبکہ سیوریج اوور فلو کی شکایات پر خصوصی توجہ دی جائے ہر علاقہ میں نکاسی آب اور اوور فلو اور لیکیجز کی صورتحال کو دن کے علاوہ رات کو بھی مانیٹرکیا جائے انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مجالس ،جلوس سبیلوں سمیت جہاں بھی پانی کی ضرورت ہو ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے ، سیوریج کی تمام لائنوں کی خصوصی دیکھ بھال کرلی جائے اور مشینوں کے ذریعے سیوریج لائنو ں کی اندرونی صفائی کو مکمل کرلیا جائے،جلوس اور مجالیس کے منتظمین کسی شکایت کی صورت میں چیف انجینئر جنوبی محمد عارف خان سے فون نمبر0300-2992627پر چیف انجینئرشرقی سے فون نمبر0300-2430067پر،چیف انجینئر لانڈھی کورنگی فہیم اختر، فون نمبر0321-3782790،چیف انجینئروسطی جمیل اختر، 0300-3655662،چیف انجینئر غربی اویس ملک سے 3009269683،اورچیف انجینئر ملیر امداد مگسی سے فو ن نمبر0331-2255534پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔