میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو چکا، عارف ہرناہ

میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو چکا، عارف ہرناہ

  

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 121کے صدر رانا عارف اقبال ہرناہ نے کہا ہے کہ میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو چکا ہے ۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہوااور ملک میں امن و امان کا قیام عمل میں آیا اور حالیہ دور بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے پوری قوم اس بات کی گوا ہ ہے کہ میاں نواز شریف دن رات ملک کی خدمت کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پا کستا ن مسلم لیگ (ن) ہی پا کستا ن کے دفا ع ، ترقی وخوشحالی اور امن وسلامتی کی ضما نت ہے حکومت شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر کے عوام دوستی کا عملی نمونہ پیش کررہی ہے۔ ملک سے مہنگائی‘ بیروزگاری سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ حکومتی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی دانشمندانہ سوچ اور بہترین فیصلوں کے باعث پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ہم اپنے حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی خاطر کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور بلدیاتی الیکشن میں اپنے دوستوں ، ساتھیوں اور عوام کی بھرپور تائیدو حمایت سے بھاری اکثریت میں کامیاب ہونگے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -