بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کیخلاف کارروائی کے لیے کمیٹی قائم

بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کیخلاف کارروائی کے لیے کمیٹی قائم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کے خلاف کارروائی کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔7ماہرین تعلیم پر مشتمل کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیاہے ۔ذرائع کے مطابق کمیٹی مفت اور لازمی تعلیم کے قانون کے تحت بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کے خلاف قید و جرمانے کی سزائیں تجویز کرے گی ۔سیکرٹری تعلیم کے مطابق کمیٹی کا مقصد قانون پر عملدرآمد کرانے کی حکمت عملی طے کرنا ہے ۔مفت اور لازمی تعلیم بچوں کا حق ہے اور اس کا قانون 2013میں بنا تھا ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -