پاکستان میں 5کروڑ افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور

پاکستان میں 5کروڑ افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں17اکتوبر کو غربت کے خاتمے کا عالمی دن منا یا گیا ۔ پاکستان کی 20کروڑ سے زائد آبادی میں سے تقریبا 5 کروڑ افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔ عالمی بنک کے مطابق یومیہ سو اڈالر آمدن والا فرد خط افلاس کے نیچے شمار ہوتا ہے۔جھونپڑیوں،کچی آبادیوں اور پسماندہ علاقوں کے باسی رزق کی تلاش کے لئے بڑے جتن کرتے ہیں ، پھر بھی انہیں روکھی سوکھی نصیب ہوتی ہے ، ان کے بچے غذا کی قلت سے دوچار اوربڑوں کی زندگی مشقت کی چکی بن کر رہی گئی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے لوگوں کا بھرکس نکال دیا ہے ، غربت کی ذمہ دار حکومت بھی ہے جو بہترمعاشی پالیسیاں تشکیل نہیں دیتی۔معاشی ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ کم وسیلہ لوگ بھی دل میں آگے بڑھنے اور خوشحال زندگی کی تمنا رکھتے ہیں ان کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے حکومت انہیں وسائل اور مساوی مواقع فراہم کرے۔