زرعی اراضی کو درپیش آبپاشی کے مسائل حل کئے جائینگے ،عارف یوسفزئی

زرعی اراضی کو درپیش آبپاشی کے مسائل حل کئے جائینگے ،عارف یوسفزئی

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر اوچہ ولہ کینال کی مرمت اور بحالی کام کا افتتاح کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی عارف احمد زئی نے کہا ہے کہ اوچہ ولہ کینال کی مرمت اور بحالی پر 50لاکھ روپے لاگت ائیگی ۔جس سے علاقے میں زرعی آراضی کو ابپاشی میں درپیش مسائل حل ہو جائینگے ۔اس موقع پر ضلع کونسل کے ممبر اور ضلعی ڈپٹی آرگنائزر حاجی شاہد اللہ ،تحصیل نائب ناظم غفار اللہ شیخ ،ممبر ضلعی کونسل الیاس خان اور کامران خان حلیم زئی بھی موجود تھے ۔ممبر صوبائی اسمبلی عارف احمد زئی نے کینال کی مرمت اور بحالی کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت زراعت کو فروغ دینے کیلئے کسانوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں ۔اور اس سلسلے میں زرعی زمینوں کیلئے آبپاشی کا مربوط نظام بنا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زمینداروں کو مناسب قیمتوں پر کھاد اور تخموں کی فراہمی کیلئے بھی خصوصی اقدمات کئے جارہے ہیں ۔عارف احمد زئی نے کہا کہ شبقدر میں کسانوں کو درپیش ماسئل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز فراہم کر ئینگے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کوموں میں کرپشن قطعی برداشت نہیں کی جائیگی ۔تمام ترقیاتی فنڈز ہر قسم کے کمشن سے پاک ہے اور تعمیراتی کاموں میں معیار کی کڑی نگرانی کی جائیگی ۔ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ عوام تمام حکومتی کاموں کی نگرانی کر ے اور جہاں انہیں کسی قسم کی کرپشن نظر آئیں بلاخوف انہیں اطلاع دیں ۔کرپٹ اور ترقیاتی کاموں میں غیر معیاری کوموں پر فوری ایکشن لیا جائیگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیرا پھیری کرنے والے ٹھیکدار اپنی عادت بدل دیں ورانھیں حکومتی اور قومی خزانے کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر