کوہاٹ ،تحصیل لاچی کا خسارے پر مشتمل بجٹ منظور

کوہاٹ ،تحصیل لاچی کا خسارے پر مشتمل بجٹ منظور

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ کی تحصیل لاچی کا غیر ترقیاتی اخراجات کا خسارے کا بجٹ منظور‘ تحصیل ناظم اشفاق قریشی نے بجٹ پیش کیا سیلری بجٹ کی مد میں آمدنی 2 کروڑ 50 لاکھ 84 ہزار 720 جبکہ اخراجات کا تخمینہ 7 کروڑ 39 لاکھ 64 ہزار 608 روپے لگایا گیا کنوینئر ناظر محمود نے بجٹ اجلاس کی صدارت کی بحث و مباحثے کے بعد ایوان نے متفقہ رائے سے بجٹ کی منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق تحصیل لاچی کا غیر ترقیاتی بجٹ کونسل میں پیش کرنے کے بعد متفقہ رائے سے منظور کر لیا اس سیلری بجٹ میں آمدن 2 کروڑ 50 لاکھ 84 ہزار 720 جبکہ اخراجات کا تخمینہ 7 کروڑ 39 لاکھ 64 ہزار 608 روپے لگایا گیا بجٹ میں تنخواہوں کے لیے 2 کروڑ 98 لاکھ 31 ہزار 308 جبکہ دفتری اخراجات کے لیے 4 کروڑ 7 لاکھ 75 ہزار روپے مختص کیے گئے اس طرح بجٹ میں کل 4 کروڑ 88 لاکھ 79 ہزار 888 روپے خسارہ ظاہر کیا گیا ہے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ایوان میں تفصیلی بحث مباحثہ کے بعد اس کی متفقہ منظوری دی گئی بجٹ اجلاس کی صدارت کنوینئر ناظر محمود نے کی جبکہ تحصیل ناظم اشفاق قریشی نے بجٹ پیش کیا اپنے خطاب میں انہوں نے متفقہ رائے سے بجٹ پاس کرنے پر کونسل کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمیں عوام نے جس مقصد کے لیے منتخب کیا ہے اس مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر بلدیاتی نظام قائم کر کے نئے خیبر پختونخوا کی بنیاد ڈال دی ہے جس کا مقصد عوام کو سہولیات مہیا کر کے ہر ممکن ریلیف دینا ہے ہم قائد تحریک عمران خان کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنی جملہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور عوامی خدمت کی مثال قائم کر کے رہیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر