کاٹلنگ بازار میں تجاوزات ہٹانے کی مہم شروع

کاٹلنگ بازار میں تجاوزات ہٹانے کی مہم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاٹلنگ ( نمائندہ پاکستان )تھانہ کاٹلنگ کے SHOفضل اکبر خان نے بمعہ پولیس پارٹی کاٹلنگ بازار میں تجاوزات ہٹانے کی مہم شروع کردی۔ انجمن تحفظ دُکانداران کاٹلنگ بازار تنظیم کے ساتھ مذاکرات کے بعد ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آپریشن شروع کردی اور دُکانداروں کو ہدایت جاری کی کہ سرکاری حدود کو تجاوزات سے پاک کریں۔ اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو انکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انھوں نے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بازار کاٹلنگ میں تجاوزات کے خلاف کاروائی شروع کی ۔ عوام نے انکی کارکردگی کو سراہا۔