گورنمنٹ پوسٹ کالج لکی ہفتہ صفائی مہم کے زیر اہتمام آگاہی واک
لکی مروت(نمائندہ پاکستان)گورنمنٹ ہائی سکول نار مظفر میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاذ ق الرحمان مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شیراز پرنسپل شیر نواز اساتذہ طلبہ اور ان کے والدین نے شرکت کی اس موقع پر سکول کے طلبہ نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے جبکہ رائفل پلاٹون نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور خوب داد وصول کی ڈی ای او حاذق الرحمان نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کئے اور سالانہ امتحان میں ان کی بہترین کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی بہتر تعلیم و تربیت اور کردار سازی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے انہوں نے کہا کہ امتحانات میں بہتر نتائج دینے والے اساتذہ کو صوبائی حکومت ٹیلنٹ ایوارڈ دے رہی ہے اس لئے اساتذہ کو چاہیے کہ وہ محنت اورفرض شناسی کو شعار بنائیں اور پیشہ ورانہ کارکردگی میں مزید بہتری لائیں بعد میں تعلیمی افسران نے نار محمد غزنی خیل کے ہائی اور پرائمری سکولوں کا اچانک معائنہ کیا اور سکولوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے سکول سربراہان پر زور دیا کہ وہ کلاس فور ملازمین کو ڈیوٹی کا پابند کریں اور سکول کے تعلیمی ماحول میں بہتری لانے کے لئے اقدامات لیں۔